کینسر کا مرض جسم میں پھیلنے کے سبب کا پتہ چل گیا

کینسر کا مرض جسم میں پھیلنے کے سبب کا پتہ چل گیا
کینسر کا مرض جسم میں پھیلنے کے سبب کا پتہ چل گیا

  

سڈنی (نیوزڈیسک) کینسر کا موذی مرض انسان کیلئے خون اور دہشت کی علامت بن چکا ہے۔ مرض کی ابتدائی حالت میں تشخیص ہونے کی صورت میں تو شفاءکی امید ہوتی ہے لیکن جب مرض سارے جسم میں پھیل جائے تو موت یقینی نظر آتی ہے۔ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی کے پروفیسر تھامس گریوال اور ان کی ٹیم نے اب ایک انتہائی اہم تحقیق میں یہ واضح کیا ہے کہ کینسر کے سارے جسم میں پھیلنے کی اہم وجہ کولیسٹرول کی بلند سطح ہوسکتی ہے۔ دراصل کولیسٹرول دو قسم کا ہوتا ہے جن میں سے ایک قسم جسم کیلئے اچھی بلکہ دوسری قسم نقصان دہ ہوتی ہے۔ یہی نقصان دہ وکلیسٹرول ہی جب جسم میں زیادہ مقدار میں موجود ہو تو کینسر کے سارے جسم میں پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔ پروفیسر تھامس نے بتایا کہ ہمارے خلیات ایک دوسرے کے ساتھ انٹی گرن نامی مادے کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں اور نقصان دہ قسم کا کولیسٹرول ان مادوں کے ذریعے کینسر کے خلیات کو جسم کے قدیم حصوں میں پھیلا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دریافت کینسر کے شکار مریضوں کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔

مزید : تعلیم و صحت