تحریک انصاف کا جلسہ، ریڈزون کو سیل کر دیا گیا

تحریک انصاف کا جلسہ، ریڈزون کو سیل کر دیا گیا
تحریک انصاف کا جلسہ، ریڈزون کو سیل کر دیا گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب ریڈ زون کو سیل کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریڈ زون کو سیل کرنے کے لئے بڑی تعداد میں کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں اور 60 سے زائد کنٹینر لگا کر ریڈ زون کو بند کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کو ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اس پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ریڈ زون کو سیل کیا جا رہا ہے۔

مزید : اسلام آباد