پانی کا بحران دہشت گردی کی طرح خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: جناح انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ

پانی کا بحران دہشت گردی کی طرح خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: جناح انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ
پانی کا بحران دہشت گردی کی طرح خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: جناح انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانی کا بحران دہشت گردی کی طرح خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، پاکستان کو ’ماحولیاتی تباہی‘ سے بچنے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محدود اقدامات اور سیاسی اتفاق رائے پانی کے مسئلے میں بڑی رکاٹ ہیں جبکہ پانی ذخیرہ کرنے والے ناکافی ذرائع نے بھی پانی کی دستیابی کو متاثر کیا، قیام پاکستان کے بعد پانی کی فی کس دستیابی تیزی سے کم ہوئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ طاس کا معاہدہ پاکستان کے مفاد میں تھا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں