وزارت صحت کی ڈبلیو ایچ او سے سفری پابندیوں کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینے کی درخواست

وزارت صحت کی ڈبلیو ایچ او سے سفری پابندیوں کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینے کی ...
وزارت صحت کی ڈبلیو ایچ او سے سفری پابندیوں کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینے کی درخواست

  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے سفری پابندیوں کی حوالے سے عالمی ادارہ صحت کو خط لکھا ہے جس میں عالمی ادارہ صحت سے اسکی سفارشات پر عملدآمد کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ذمہ دار رکن ملک ہے اور وہ تمام سفارشات پر عمل کرے گا ۔خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پاکستان کو کسی سفارتی یا دیگر ذرائع سے سفری پابندیوں کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا خط کے متن میں یہ بات بھی شامل ہے کہ پاکستان نے اپنی تمام تر مشکلات کے باوجودپولیو مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں