دہشتگردی کیخلاف ایف 16 طیاروں کی ضرورت ہے تاہم امریکی شرائط تسلیم نہیں کرینگے: پاکستان

دہشتگردی کیخلاف ایف 16 طیاروں کی ضرورت ہے تاہم امریکی شرائط تسلیم نہیں ...
دہشتگردی کیخلاف ایف 16 طیاروں کی ضرورت ہے تاہم امریکی شرائط تسلیم نہیں کرینگے: پاکستان

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی ضرورت ہے تاہم اس سے کسی قسم کی شرائط تسلیم نہیں کرینگے ، کوشش کرینگے ایف سولہ کے معاملے پر امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان جب بھی کوئی بریک تھرو ہوتا ہے غیر ریاستی عناصر کوئی نہ کوئی واقعہ کر دیتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری سے کسی ملک یا ادارے کو مسئلہ ہے تو اس سے نمٹنا جانتے ہیں۔

مڈل ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ: میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے عامر خان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

صحافیوں ، دانشوروں ، ٹی وی اینکرز اور کارپوریٹ لیڈرز سے خطاب میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ایف 16 طیاروں کا حصول ضرورت ہے ، کوشش کی جائیگی کہ اس معاملے پر امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے ، ایف 16 کی فراہمی کا شکیل آفریدی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، طیاروں کے ساتھ کسی قسم کی شرائط منسلک نہیں ہیں نہ ہی پاکستان شرائط تسلیم کریگا۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جب بھی کوئی بریک تھرو ہوتا ہے غیر ریاستی عناصر کوئی نہ کوئی واقعہ کردیتے ہیں، پٹھان کوٹ واقعہ پر تعاون کا فیصلہ کیا۔ بلوچستان سے بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے پاکستان کے بیرونی مداخلت کے مﺅقف کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے اگر کسی ملک یا ادارے کو مسئلہ ہے تو اس سے نمٹنا جانتے ہیں، داعش کی پاکستان میں منظم موجودگی نہیں، کچھ لوگ داعش کے ساتھ وابستگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔

مزید : قومی