امریکی کانگریس نے پاکستان کی 45 کروڑ ڈالر امریکی امداد روکنے کے بل کے مسودہ کی توثیق کر دی

امریکی کانگریس نے پاکستان کی 45 کروڑ ڈالر امریکی امداد روکنے کے بل کے مسودہ کی ...
امریکی کانگریس نے پاکستان کی 45 کروڑ ڈالر امریکی امداد روکنے کے بل کے مسودہ کی توثیق کر دی

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس کے پینل نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی امداد روکے جانے کے حوالے سے بل کے مسودے کی توثیق کر دی۔ نئی بات نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2017 ءکیلئے منظور کر دہ نیشنل ڈیفنس اتھارانزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے ) میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کے عزم کے حوالے سے سوال اٹھایا گیا ہے ۔

مڈل ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ: میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے عامر خان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بل کے مسودے میںترمیم کے بعد، پینل کی جانب سے بعد از ادائیگی کے لیے موجو رقم کی حد تک ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کر دی گئی ہے، جس میں سے 90 کروڑ ڈالر پاکستان کے لیے ہوں گے ۔ کانگریس کی جانب سے قبل ازیں پاکستان کو دفاع کی مد میں 35 کروڑ ڈالر کی امداد روکی گئی تھی ، جو صرف اس صورت میں جاری کی جائے گی جب امریکی سیکریٹری دفاع نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ پاکستان ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات اٹھار ہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی