ریس کورس سے افغان باشندہ گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) ریس کورس کے علاقہ سے افغان باشندے کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز قربان لائن کے قریب افغان باشندہ کی مشکوک حرکات پر پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کے کیمرے سے شہر کے حساس مقامات کی تصویریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
افغان صوبے غزنی میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ، 50افراد ہلاک ،60سے زائد زخمی