وہ جاپانی طریقہ جس میں آپ لوگوں کی مٹھی کو دیکھ کر ان کی شخصیت کے پوشیدہ پہلوﺅں کا پتا لگاسکتے ہیں

وہ جاپانی طریقہ جس میں آپ لوگوں کی مٹھی کو دیکھ کر ان کی شخصیت کے پوشیدہ ...
وہ جاپانی طریقہ جس میں آپ لوگوں کی مٹھی کو دیکھ کر ان کی شخصیت کے پوشیدہ پہلوﺅں کا پتا لگاسکتے ہیں

  

ٹوکیو(نیوزڈیسک) انسان کی شخصیت کا اندازہ اس کے مختلف اعضاءکو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے اور اس کے بارے میں کئی علوم بھی وجود میں آئے ہیں۔جاپان میں بھی لوگ دوسروں کی شخصیت کا اندازہ ان کی مُٹھی بند کرنے کے انداز کو دیکھتے ہیں۔اس علم کو ’کبوشی شینڈان‘کہتے ہیں ،آئیے آپ کو بھی یہ دلچسپ طریقہ بتاتے ہیں۔

مُٹھی بند کرتے ہوئے انگوٹھے کو شہادت کی انگلی کے اوپر رکھنا

اس کا مطلب ہے کہ ایسا انسان انصاف پسند ،لوگوں کا مددگار قائدانہ صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے۔یہ لوگ محنت اور عزم کے ساتھ اپنے عزائم پر کام کرتے ہوئے ان مقاصد کو حاصل کرتے ہیں۔بظاہر یہ بہت مضبوط نظرآتے ہیں لیکن اندر سے بالکل بچوں کی طرح ہوتے ہیں ۔یہ پیار کا اظہار کرنے میں زیادہ اچھے نہیں ہوتے لیکن ہمیشہ اپنے سے زیادہ دوسروں کو اہمیت دیتے ہیں۔

مُٹھی بند کرتے ہوئے انگوٹھے کو درمیان والی انگلی پر رکھنا

ایسے لوگ رحم دل اور ہر دلعزیز ہوتے ہیں،یہ بہت زیادہ عقلمند اور ذہانت کے ساتھ کام کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیتے ہیں۔انہیں ناکامی سے ڈر لگتا ہے جس کی وجہ سے یہ کوئی بھی نئی چیز آزماتے ہوئے ڈرتے ہیں۔یہ جن لوگوں سے ملتے ہیں ان سے بآسانی دوستی کرلیتے ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں ایسے لوگوں کی تلاش ہوتی ہے جو انہیں ناکام ہونے کی صورت میں مدد اور سپورٹ کریں۔چونکہ یہ ناکامی سے ڈرتے ہیں اس لئے کسی سے محبت کرنے سے کتراتے ہیں۔

مُٹھی بند کرتے ہوئے انگوٹھے کو انگلیوں میں رکھنا

ایسے لوگ انتہائی حساس ہونے کے ساتھ اپنی شخصیت کے اسیر ہوتے ہیں،یہ دوسروں کے ساتھ اپنی باتیں شیئر نہیں کرتے۔ایسے لوگوں کے دوستوںکی تعداد کم ہوتی ہے لیکن یہ جس کے ساتھ دوستی کرتے ہیں ہمیشہ ساتھ چلنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔یہ دوسروں کے ساتھ جھگڑنے سے پرہیز کرتے ہیں اور کبھی لڑائی کا موقع بنے تو اس سے اجتناب کرتے ہوئے خاموشی اختیارکرتے ہیں۔چونکہ یہ صلح جُو ہوتے ہیں اس لئے اپنے ہمسفر کے ساتھ ان کی لڑائی بہت کم ہوتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس