20 سال قبل حادثے میں بینائی کھونے والی خاتون کے ساتھ دوبارہ حادثہ پیش آیا تو کچھ ایسا ہو گیا کہ ڈاکٹر بھی چکر ا گئے

20 سال قبل حادثے میں بینائی کھونے والی خاتون کے ساتھ دوبارہ حادثہ پیش آیا تو ...
20 سال قبل حادثے میں بینائی کھونے والی خاتون کے ساتھ دوبارہ حادثہ پیش آیا تو کچھ ایسا ہو گیا کہ ڈاکٹر بھی چکر ا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بلندی سے گر کر لوگ کی ہڈیاں ٹوٹتی ہیں اور کئی جان سے جاتے ہیں مگر اس برطانوی خاتون کا عمارت سے گرنا اس کے لیے باعثِ رحمت ثابت ہوا اور اسے زندگی کی سب سے بڑی خوشی دے گیا۔ برطانوی اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کی رپورٹ کے مطابق 70سالہ میری این فرانکو گزشتہ 20سال سے بینائی سے محروم تھی۔ گزشتہ دنوں وہ گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ اہلخانہ اسے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کیا جس سے اس کی بینائی واپس لوٹ آئی۔ اخبار نے بتایا ہے کہ میری این 1993ءمیں ایک کار حادثے میں زخمی ہوئی تھی اور ریڑھ کی ہڈی پر گہری چوٹ آنے کے باعث بتدریج اس کی آنکھوں کی روشنی کم ہوتی رہی اور بالآخر وہ بالکل نابینا ہو گئی۔
چھت سے گرنے کے بعد جب اس کی بینائی واپس آئی تو ڈاکٹر بھی حیران ہو گئے کہ آخر ایسا کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی آنکھیں ٹھیک ہو گئیں۔ وہ تاحال اس سوال کا جواب پانے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں۔ میری این کا کہنا تھا کہ ”میں مکمل طور پر نابینا تھی، میری آنکھیں پوری طرح تاریک تھیں۔ حادثے کے روز میں اوپر جانے لگی تو سیڑھیوں سے میرا پاﺅں پھسل گیا اور میں پیچھے کی طرف گر گئی۔ میرا سر کسی چیز میں زور سے لگا، شاید وہ آگ جلانے والی انگیٹھی تھی۔اس سے میرے سر اور گردن میں چوٹ آئی۔ ڈاکٹروں نے میری گردن کا 4گھنٹے طویل آپریشن کیا۔“
میری این کا مزید کہنا تھا کہ ”جب میںآپریشن کے بعد ہوش میں آئی تو میری بینائی واپس آ چکی تھی۔ میں نے اپنے بیڈ کی پائنتی کی طرف دیکھا۔ وہاں کھڑی خاتون کو میں نے اس کے لباس کے رنگ سے پکارا کہ مجھے تکلیف ہو رہی ہے کوئی دوائی دو۔ یہ سن کر میرے پاس بیٹھی میری نواسی نے حیرت سے مجھے کہا کہ ”آپ کو اس خاتون کے لباس کا رنگ کیسے معلوم ہوا؟“تب مجھے احساس ہوا کہ میں دیکھ سکتی ہوں۔ میں دنیا کی خوش قسمت ترین عورت ہوں۔ ہر کوئی مجھے معجزاتی عورت کہہ کر پکار رہا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -