سابق صدر آصف زردار ی اور بلاول بھٹو کی سماجی کارکن خرم ذکی کے قتل کی مذمت ،صوبائی حکومت کوقاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدائیت

سابق صدر آصف زردار ی اور بلاول بھٹو کی سماجی کارکن خرم ذکی کے قتل کی مذمت ...
سابق صدر آصف زردار ی اور بلاول بھٹو کی سماجی کارکن خرم ذکی کے قتل کی مذمت ،صوبائی حکومت کوقاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدائیت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سماجی کارکن سید خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے سید خرم ذکی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ایسے سفاکانہ قتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور دہشت گرد ایسے گھناؤنے اقدامات کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خرم ذکی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدائیت کی ہے کہ وہ فوری طور پر خرم ذکی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ خرم ذکی ایک بہادر اور جرات مند انسان تھے ۔بلاول بھٹو نے خرم ذکی کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ کسی بھی صورت قاتلوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

مزید : کراچی