کراچی میں پولیس مقابلے،لیاری گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک

کراچی میں پولیس مقابلے،لیاری گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک
کراچی میں پولیس مقابلے،لیاری گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پولیس نے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے دو کارندوںکوہلاک کردیا ۔ایس ایس پی سٹی فدا حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقوں کلری اور نیپئر میں پولیس نے دو الگ الگ سرچ آپریشن کیے جس میں لیاری گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نقیب عر ف مایا اور مصطفی کے نام سے ہوئی ہے ۔نقیب بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھتا تھا جبکہ مصطفی عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ تھا ۔دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور دستی بم حملوں کی کئی واداتوں میں مطلوب تھے ۔

مزید :

کراچی -