امریکہ میں دوسری میڈ ان پاکستان نمائش جون میں ہوگی

امریکہ میں دوسری میڈ ان پاکستان نمائش جون میں ہوگی

راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام امریکہ میں دوسری ؔ ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائش رواں برس جون میں منعقد ہو گی ۔صدر آر سی سی آئی میاں ھمایوں پرویزنے بتایا کہ راولپنڈی چیمبر رواں برس 02جون سے 06جون تک امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائش کا انعقاد کرے گا تاکہ ملکی مصنوعات کو بیرونی منڈیوں میں متعارف کرا کر برآمدات کو فروغ دیاجاسکے ۔

صدر آر سی سی آئی میاں ھمایوں پرویز کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک نمائشوں کے انعقاد سے نہ صرف عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرانے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس سے ملکی سطح پر بھی تجارتی سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد سے دوطرفہ تجارتی روابط بھی فروغ پاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں منعقد کی جانے والی نمائش میں فرنیچر ،جیولری ،قیمتی پتھر ،برقی آلات ،سولر پینلز ،انٹیریئر ڈیکوریشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سٹالز سجائے جائیں گے اور پاکستانی ساختہ عالمی معیار کی مصنوعات پیش کی جائیں گی ۔

مزید : کامرس