چین میں منعقد ہونیوالی اکیسویں چائنہ سی فوڈ اور فشریز ایکسپو میں شرکت کیلئے 20مئی تک درخواستیں طلب

چین میں منعقد ہونیوالی اکیسویں چائنہ سی فوڈ اور فشریز ایکسپو میں شرکت کیلئے ...

اسلام آباد (این این آئی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونیوالی ’اکیسویں چائنہ سی فوڈ اور فشریز ایکسپو‘ میں شرکت کیلئے 20مئی 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عالمی تجارتی نمائش چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہو گی جس میں ہر قسم کی سی فوڈز ، تازہ ، فروزن ، زندہ ، پراسیسڈ ، کوٹنگز وغیرہ ، سی فوڈ مارکیٹنگ باڈیز ، ریفریچریشن اور ڈسپلے وغیرہ کے کاروبار سے منسلک کاروباری ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش تین روز تک جاری رہے گی جس کا آغاز 2 نومبر جبکہ اختتام 4 نومبر 2016ء کو ہو گا۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس