سی پیک منصوبے سے بینکوں کے قرضوں کے اجراء میں اضافہ ہوگا،توفیق حسین

سی پیک منصوبے سے بینکوں کے قرضوں کے اجراء میں اضافہ ہوگا،توفیق حسین

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن(پی بی اے ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توفیق حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصو بہ سے پاکستانی بینکوں کے قرضوں کے اجراء میں نمایاں اضافہ ہوگا ،بینک سی پیک کے تحت توانائی ، بنیادی ڈھانچے اوردیگر منسلک شعبوں کے منصوبوں کیلئے مقامی کرنسی میں قرضوں کا زیادہ سے زیادہ اجراء کرسکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقامی بینک منصوبوں کیلئے ورکنگ کیپٹل کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں جبکہ بیرونی قرضہ سے مشینری و آلات کی درآمدات کی مد میں ادائیگیاں کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت آنے والے سالوں میں بینکوں اورمالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو دیئے جانے والے قرضوں کے حجم میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے۔

مزید : کامرس