پابندی کے باوجو کمپنی کے ایک یونٹ نے ایران کے ساتھ کاروبار کیا،برکشائر

پابندی کے باوجو کمپنی کے ایک یونٹ نے ایران کے ساتھ کاروبار کیا،برکشائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(اے پی پی) امریکا کی انشورنس اور جیولری کا کاروبار کرنے والی کمپنی برکشائر ہیتھاوے نے کہا ہے کہ اس کے ایک یونٹ نے پابندی کے باوجود تیسری پارٹی کے ذریعے ایران کے ساتھ کاروبار کیا۔گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائی گئی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے نے ان سرگرمیوں کے حوالے سے وزارت خزانہ سمیت وفاقی اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ کاروباری سرگرمیاں جون 2013 ء سے نومبر 2015 ء کے دوران کی گئیں جن سے 45000 ڈالر آمدنی اور 2500 ڈالر خالص منافع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یونٹ نے اب ایران کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بند کردی ہیں جن کے دوبارہ آغاز کا کوئی امکان نہیں۔

مزید :

کامرس -