ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی 30جون تک ریکوری مکمل کرنے کی ہدایت

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی 30جون تک ریکوری مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں 30جون تک ریکوری کا 100فیصد ہدف یقینی بنائیں ٗ محکمہ کے نا دہندگا ن سے سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی طرف سے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ایکسائز اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کو کہا گیا کہ ضلعی سطح پر فراہم کر دہ ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے افسران کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو انعامات سے بھی نوازا جائیگا۔

مزید :

کامرس -