آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جولائی میں کھیلا جائے گا

آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جولائی میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے تعاون سے آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جولائی میں کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے ، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا باقائدہ اعلان بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد آئندہ چند روز میں کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی