عثمان قادرکا جنوبی افریقہ کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ

عثمان قادرکا جنوبی افریقہ کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے پی سی بی کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈر 19، اے ٹیم اور انڈر23 ٹیم میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے باوجود مجھے نظر انداز کیا گیامیں اپنی کرکٹ کو تباہ نہیں کرنا چاہتا کیریئر کو بچانے کیلئے جنوبی افریقہ کی طرف سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر اپنے خاندان کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا تھا لیکن لیجنڈ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے مشکل ہو گیا اس لیے عمران طاہر کی طرح میں نے بھی جنوبی افریقا سے کھیلنے کیلئے قدم اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ عثمان قادر کو بہت جلد جنوبی افریقہ کی شہریت ملنے کا امکان ہے جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔عدنان یوسف صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ کا آج سے اسلام آباد میں آغاز ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی