سائیکلنگ چیمپئن شپ13مئی سے لاہور میں شروع ہو گی

سائیکلنگ چیمپئن شپ13مئی سے لاہور میں شروع ہو گی

اسلام آباد (این این آئی) سندھ ٹیم قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 13 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی، سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن سیکرٹری جاویدخان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی ،پاکستان واپڈا ،سوئی سدرن گیس ،فاٹا، اسلام آباد ، ہا ئر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختوان خواہ اور سندھ کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں سندھ سائیکلنگ ٹیم کاتربیتی کیمپ جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں، سائیکلسٹ میں ساجد حسین ،ریاض احمد، ا سدعلی ، غلام حسین ، محمد عرفان ،رضوان ، فیروز سیف اور سمیر غلام علی شامل ہیں۔

سندھ کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، اور چیمپئن شپ 16 مئی تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی