نواک جوکووچ اور اینڈی مرے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

نواک جوکووچ اور اینڈی مرے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے
نواک جوکووچ اور اینڈی مرے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

  

میڈرڈ (اے پی پی) نواک جوکووچ نے کائی نیشیکوری اور اینڈی مرے نے رافیل نڈال کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے نے عالمی نمبر پانچ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے عالمی نمبر چھ جاپان کے کائی نیشیکوری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-6 سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی