بھارت کی کبڈی ٹیم کو بارڈرپر روک لیا گیا ، کلیئرنس ملنے پر جانے دیا گیا

بھارت کی کبڈی ٹیم کو بارڈرپر روک لیا گیا ، کلیئرنس ملنے پر جانے دیا گیا

لاہور(آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے کلیئرنس لیٹر جاری ہونے کے بعد بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم ایشیین کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان آئی تھی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن بروقت بھارتی کھلاڑیوں کے کاغذات تیار نہیں کراسکی تھی جس پر پیر کے روز واپس جاتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کو کلیئرنس نہ ہونے پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔بعد ازاں تھوڑی دیر بعد وفاقی حکومت نے بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کلیئرنس لیٹر جاری کردیا جس پر انہیں جانے کی اجازت مل گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی