قومی سنیئر مینز ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی

قومی سنیئر مینز ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سنیئر مینز ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ (کل)10 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں منفی 56 کلوگرام، منفی 62کلوگرام، منفی 69 کلوگرام، منفی 77 کلوگرام، منفی 85 کلوگرام، منفی 95 کلوگرام، منفی105 کلوگرام اور پلس 105 کلو گرام شامل ہیں۔ پاکستان واپڈا چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں شرکت کیلئے(آج)پیر کو لاہور پہنچیں گی اور منیجرز میٹنگ(کل) 10 مئی کو صبح نو بجے ہوگی جس میں کھلاڑیوں کے ویٹ اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی