آئی پی ایل ،کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلورآج آمنے سامنے

آئی پی ایل ،کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلورآج آمنے سامنے

اسلام آباد (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) پیر کو واحد میچ کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کے مابین موہالی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے بھارت میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں (آج) واحد میچ کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن آئی ایس بندرا سٹیڈیم، موہالی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک تین میچ جیتے ہیں تاہم بنگلور کی ٹیم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے ساتویں اور پنجاب آٹھویں نمبر پر ہے۔ لیگ کا 40 واں میچ (کل) منگل کو رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور سن رائزرز حیدر آباد کے درمیان وشاکاپٹم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی