ویڈیو کے اس زمانے میں پروفیشنل گلوکارمسائل کاشکارہیں،صائمہ جہاں

ویڈیو کے اس زمانے میں پروفیشنل گلوکارمسائل کاشکارہیں،صائمہ جہاں
 ویڈیو کے اس زمانے میں پروفیشنل گلوکارمسائل کاشکارہیں،صائمہ جہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہاہے کہ ویڈیو کے اس زمانے میں پروفیشنل گلوکارمسائل کاشکارہیں،آج وہی سنگربن سکتاہے جس کے پاس وسائل ہیں۔ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ماضی میں گلوکارریڈیوسے ٹی وی جاتے تھے اورپھرریلیزنگ کمپنیاں ان کے ساتھ معاہدے کرے انکے البمزخودریلیزکرتی تھیں اورگلوکاروں کوالبمزکامعقول معاوضہ دیاجاتاتھا۔لیکن کیسٹ کے دورختم ہونے کے بعدشوقیہ فنکارزیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔کیونکہ آج جس کے پاس پیسہ ہے، وہ گاناریکارڈکرکے اسے سوشل میڈیااورٹی وی چینلزسے نشرکرادیتاہے لیکن جواصل گانے والے ہیں جنہوں نے کئی برس تک استادوں کی خدمات کرکے فن سیکھاہے ۔انہیں آگے لانے والاکوئی نہیں کیونکہ وہ گانے ریکارڈکرانے ،ویڈیوبنانے اوراسے ریلیزکرانے کیلئے لاکھوں روپے خرچ نہیں کرسکتے جس کے باعث ملک میں ٹیلنٹ ضائع ہورہاہے۔
صائمہ جہاں کاکہناتھاکہ حکومت کوپاکستان میں موسیقی کی ترقی اورفنکاروں کی پروموشن کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔وگرنہ پاکستان میں گائیکی کامعیارختم ہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -