ڈرامہ سیریل ’’سرکار‘‘ کی ریکارڈنگ لاہور میں تیزی سے جاری

ڈرامہ سیریل ’’سرکار‘‘ کی ریکارڈنگ لاہور میں تیزی سے جاری

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل’’سرکار‘‘کی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف مقامات پر تسلسل سے جاری ہے جس میں بہت سے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایوان اقبال میں ہونے والی ریکارڈنگ میں جن فنکاروں نے حصہ لیا ان میں ظفرعباس،نورالحسن،عتیقہ اوڈھو،عجب گل،خاور خان،منیر خان،ایثار نقوی اور عثمان پیزاداہ نے حصہ لیا ۔اس سیریل کے پروڈیوسر راشد خواجہ ہیں جبکہ ’’سرکار‘‘میں پاکستان کے مختلف ادوار کے سیاسی حالات کو موضوع بنایا گیا ہے۔اس بارے میں اداکار ظفرعباس نے بتایا کہ ڈرامے کا سکرپٹ روٹین سے بالکل مختلف ہے جو ناظرین کو چونکنے پر مجبورکردے گا۔انہوں نے بتایا کہ سینئرکے ساتھ ساتھ ڈرامے میں کئی جونیئرفنکار بھی اہم رول کررہے ہیں۔ ڈرامہ سیریل’’سرکار‘‘کے ڈائریکٹریاسر نواز ہیں۔

مزید : کلچر