تنقید کا جواب عوام کی خدمت کے ذریعے دیں گے،خواجہ عمران نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ تنقید کا جواب عوام کی خدمت کے ذریعے دیں گے،جن کے مقدر میں رونا لکھا ہے وہ جان لیں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،2017ء لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا ،قوم کو ایک روشن ہاکستان دیں گے۔گذشتہ روز شاہدرہ اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ عمران خان کے متنازعہ اورمنفی طرز سیاست نے نہ صرف ملکی ترقی میں رکاوٹین ڈالنے کی کوشش کی ہے بلکہ وہ تنہائی کا شکار بھی ہو گئے ہیں ،اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ پر خاموشی اختیار کرکے عمران کے سیاسی مستقبل پر لائن لگا دی ہے، پیپلزپارٹی سمیت کوئی جمہوریت پسند جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہونے کیلئے تیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گندی اور غیر اخلاقی سیاست کا رواج بھی ایک ضدی اور میں نہ مانو عمران خان نے ہی ڈالا ہے۔لیکن عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آنے والے وہ باشعور ہو چکے ہیں۔