ملتان روڈ کو بھی سگنل فری کرنے کا فیصلہ ،پی سی ون تیار

ملتان روڈ کو بھی سگنل فری کرنے کا فیصلہ ،پی سی ون تیار

 ّّلاہور(اپنے خبر نگار سے)آخر کار ملتان روڈ کی بھی سنی گئی اور لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ملتان روڈ کوبھی سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس پرٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے پانچ یو ٹرنز بنائے جائیں گے جو کہ چوبرجی موڑ سمن آباد چوک یتیم خانہ سکیم موڑاور کھاڑک نالہ پر بنائے جائیں گے اس پر ایک ارب روپے سے زیادہ کی لاگ�آائے گی جس کا پی سی ون تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد کام شروع کر دیا جائے گاتفصیلات کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے جیل روڈ سگنل فری کوریڈور منصوبہ مکمل کرنے کا بعد ملتان روڈ کو بھی سگنل فری کوریڈورمنصوبہ بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے جس پرجدید تقاضوں کے مطابق کے مطابق کھلے اور چوڑے پانچ یو ٹرنزبنائے جائیں گے جو کہ چوبرجی چوک ،موڑ سمن آباد، چوک یتیم خانہ،سکیم موڑ،اور کھاڑک نالہ پر بنانے کی تجویز ہے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اس کا پی سی ون تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوادیا گیا ہے اس پر ایک ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ خرچ کیا جائے گا ۔ایل ڈی اے کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد کام شروع کر دیا جائے گاذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ بڑھ بھی سکتا ہے کیونکہ اورنج لاین میٹرو ٹرین منصوبہ کے بنانے سے ملتان روڈ میں توسیعی کی گئی ہے اس پر بھی کام کرنا ہے اور حاصل کی گئی جگہ پر ڈیویلپمنٹ کرنا ہے اس کے علاوہ ملتان روڈ کی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کی وجہ سے جو توڑپھوڑہوئی ہے وہ کام بھی اس میں شامل کرنا ہوگا ایل ڈی اے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملتان روڈ کو سگنل فری کوریڈور بنانے سے یہاں پر جو ہر وقت ٹریفک بلاک رہتی ہے وہ بالکل ختم ہو جائے گی اور ٹریفک میں روانی آجائے گی اور شہری سکون سے سفر کر سکیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1