یوتھ فورم فار کشمیر نے آگاہی مہم برائے کشمیر تیز کر دی ، طارق غوری

یوتھ فورم فار کشمیر نے آگاہی مہم برائے کشمیر تیز کر دی ، طارق غوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر (YFK)کا ماہانہ اجلاس زیرِ صدارت طارق احسان غوری چیف آرگنائزر ایوانِ کشمیرلاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں عہدیداران اور کنوئنیرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوتھ فارم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام جاری کشمیر آگاہی مہم کے متعلق تفصیلی غورکیا گیا۔ اس سلسلہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیر آگاہی مہم کو فوری طور پر تیز کیا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ عوام تک کشمیر میں ہونے والے مظالم اور کشمیری بھائیوں کے حقِ خود ارادیت کی جدو جہد کے متعلق آگاہ کیا جائے ۔ نیز عوام کو مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارت نے 68سالوں سے کشمیر پر جبراً قبضہ جما رکھا ہے۔
اور اس بنا پر جنوبی ایشیا میں ہر وقت جنگ کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں افسوس کہ بھارتی حکمران عالمی اداروں اور اقوامِ متحدہ کی منظورکردہ قرار حقِ خو د ارادیت کی قرار دادوں کو پسِ پشت ڈال کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ طار ق احسان غوری نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر کے رضا کار پورے لاہور میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے افراد سے ملاقاتیں کریں گے ۔نیز پریس کانفرنس /سیمینار ، ریلیوں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اُجاگر کیا جائے۔ اجلاس میں نور سمندبھٹی ، رانا حسنین، اساور ندیم پہلوان، سہیل چیمہ ، ساجد چوہان ،شیراز چیمہ ، اُجالا شفیق اور شہباز درانی نے شرکت کی ۔