کسان فوڈ پوائنٹس کے چکر لگا رہے ہیں اور کوئی گند م خریدنے کو تیار نہیں ،نذیر چوہان
لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نذیر احمد چوہا ن نے کہا کہ کسان بھکاریو ں کی طر ح فوڈ پوائنٹس کے چکر لگا رہے ہیں اور کوئی گند م خریدنے کو تیار نہیں پنجاب کے حکمران کسان دشمنی کی انتہا کر دی ہے حکمران کسان دشمنی تر ک کر کے ہنگامی بنیا دوں پر کسانو ں سے گند م خریدنے کے انتظامات کرے ۔ انہو ں نے کہا کہ کسانو ں کا ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے اس محنت کش طبقے کو نظر انداز کرنا سراسر زیادتی کے مترادف ہے، باردانہ کسانو ں کی بجائے آڑھتیوں کو مل رہا ہے۔
پنجا ب حکومت اور محکمہ خواراک مجرمانہ غفلت کی وجہ ے آڑھتی دونو ں ہاتھو ں سے کسانو ں کا خون چوسنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کسانو ں کو آڑھتیو ں کے اس ظلم کی چکی میں پسنے سے بچائے اور برائے راست گند م خریدنے کے انتظاما ت کو یقینی بنائے ‘ حکومت کسانو ں کا احتسال بند کرے اگر کسان طبقے سڑکو ں پر باہر نکلا تو حکمرانو ں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائیگا ۔ تحریک انصاف بیس سالو ں سے ملک میں آئین و قانو ن بالادستی کیلئے جد وجہد کر رہی ہے ملک میں احتسا ب کا عمل تیز کیا جائے تاکہ لوٹ مار کرنے والو ں کو انصاف کے کہٹرے میں لاکر اُن سے پائی پا ئی وصول کی جائے۔