حکومت کو ڈینگی اور پتنگ بازی کی طرح منشیات کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا: عامر چشتی
لاہور (پ،ر) عامر چشتی چیئرمین خدمت آدم ٹرسٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے جس طرح ڈینگی اور پتنگ بازی پر قابو پایا ہے اسی طرح منشیات کے خاتمے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کو بھی انجام تک پہنچا کر نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا دلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے مزید ٹھوس قانون سازی کی ضرورت ہے۔ جو عناصر منشیات کے دھدندہ جاری رکھے ہوئے ہیں وہ ہمارے معاشرے کے لئے کلنک کا ٹیکہ ہے۔