ایم ایس سروسز ہسپتال کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین

ایم ایس سروسز ہسپتال کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین

لاہور( خبر نگار) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ارشد بٹ ‘یوسف بلا‘ جاوید بھٹی ‘رشید مغل‘ ؛یاقت مغل اور رزاق گجر نے کہا ہے کہ سروسز ہسپتال کے نئے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹرصلاح الدین کے ساتھ مکمل تعاون اور ہسپتال کو کرپٹ مافیا سے پاک کرنے کے لئے ہر ممکن محنت اور تعاون کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ورز سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صلاح الدین سے ملاقات اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کے دورے کے دوران کیا ہے ۔اس موقع پر ایم ایس سروسز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہسپتال کے ملازمین کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے اور بالخصوص پیرا میڈیکل سٹاف کے مطالبات جن میں ڈیلی ویجز ملازمین اور ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے سمیت دیگر تمام مطالبات حل کئے جائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4