گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کاپنجاب کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کاپنجاب کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے پریس سیکرٹری آغا مشہود شورش کے کامیاب بائی پاس آپریشن کے بعد عیادت کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعابھی کی۔ گورنر پنجاب نے موقع پرموجود ڈاکٹر صاحبان سے علاج کی تفصیلات معلوم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ علاج معالجے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1