اللہ ورسولﷺ کی اطاعت کے بغیر مسلمان کفا ر کا مقابلہ نہیں کر سکتے، غلام عباس

اللہ ورسولﷺ کی اطاعت کے بغیر مسلمان کفا ر کا مقابلہ نہیں کر سکتے، غلام عباس

لاہور(خبرنگار) اللہ ورسولﷺ کی اطاعت کے بغیر مسلمان کفا ر کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔مسلمانوں کوانفرادی اور اجتماعی زندگی میں اللہ ورسولﷺ کی اطاعت ہر حال میں کرنا ہوگی چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی نے کالجز یونیورسٹیز کے طلبہ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان عظمت رفتہ حاصل کرنے کیلئے اللہ ورسولﷺ کی اطاعت کا خاص خیال رکھیں ۔

اس کے بغیر ایمان ہی مکمل نہیں ہوتا تو غلبہ کیسے حاصل ہوگا ؟انہوں نے کہا کہ اجتماعی زندگی میں اللہ ورسولﷺ کی اطاعت کی عملی تصویر اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام خلافت قائم کرنا ہے ،جسے کرہ ارض کے مسلمانوں نے ترک کر رکھا ہے جس کے باعث دور حاضر کے مسلمان اللہ ورسولﷺ کی اطاعت سے باہر نکل چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تہذیبوں اس تصادم کے اس پر فتن دور میں یہودہنود کا غلبہ نظر صرف اسی لئے آرہا ہے کہ مسلمان اسلام کے سیاسی نظام خلافت سے بہت زیادہ دور ہوچکے ہیں ۔اس موقعہ پر صدر تحریک شاہد نذیر،سوشل میڈیا نچارج آئی ٹی ٹی ملک قدیر نے خصوصی شرکت کی ،غلام عباس صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان جبتک یہودوہنود کے نیو ورلڈ آڈر کے مقابلہ میں اللہ ورسولﷺ کے حتمی آڈر کو اہمیت دیں گے ان کیبے توقیری ایسے ہی ہوتی رہے گی۔امت کے نوجوانوں پر اولین فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اجتماعی اور انفرادی زندگی میں اللہ ورسولﷺ کی اطاعت کو لازم پکڑیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4