بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو تڑپا کر رکھ دیا ہے،اصغر بیگ

بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو تڑپا کر رکھ دیا ہے،اصغر بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف اور ممتاز سماجی رہنما مرزا اصغر بیگ نے کہا ہے کہ بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو تڑپا کر رکھ دیا ہے ابھی گرمیوں کا آغاز ہی ہوا ہے اور شمالی لاہور کے علاقوں نظام آباد ‘ کوٹ خواجہ سعید‘ سنگھ پورہ ‘ گجر پورہ ‘چائنہ سکیم اور شیر شاہ روڈ میں چوبیس گھنٹوں سے بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے بچے بوڑھے خواتین اور نمازی پریشان ہو چکے ہیں اور علاقہ میں پانی کی قلت بھی پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے یہ صورتحال مزید سنگین ترین بنا دی ہے، پانی کی قلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت اس صورت حال کو فوری نوٹس لے۔