اورنج لائن منصوبہ پر کام کی وجہ سے میو ہسپتال کی بجلی منقطع ، مریض بلبلا اٹھے

اورنج لائن منصوبہ پر کام کی وجہ سے میو ہسپتال کی بجلی منقطع ، مریض بلبلا اٹھے

 لاہور(خبر نگار) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کی وجہ سے میو ہسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے جس کے باعث وارڈز میں موجود مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لواحقین ہاتھ والے پنکھوں ، مریضوں کی ایڈمشین فائلز سمیت دیگر اشیاء سے مریضوں کو ہوا دیتے رہے۔ ہسپتال میں وینٹی لیٹرز بند ہونے کی وجہ سے ایموبیگس کی مددمصنوعی سانس دی جاتی رہی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کے روزلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں بجلی بند کی جا رہی ہے، اسی تناظر میں میوہسپتال میں بھی بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ بجلی بندہونے کی وجہ سے ہسپتال کے تمام وارڈز میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ صبح چھے بجے بھی ہسپتال کی بجلی اچانک بند ہو گئی جس کے باعث وارڈز میں مریضوں کر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اندھیرے میں بیٹھے ہاتھوں سے پنکھے چلاتے رہے۔ اس دوران ایمرجنسی میں جنریٹر چلا کر کام کیا گیا۔ بجلی کی بندش نے لیڈی ڈاکٹرز اور بوائز ہاسٹلز میں بھی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ایکسین میکلورڈ روڈ ڈویڑن بلال عمر نے بتایا کہ میو ہسپتال کو دوسرے ذرائع سے بجلی فراہم کرنے کے لئے ٹرانسمیشن لائنز بچھائی جا رہی ہیں جس کے بعد میو ہسپتال کو شٹ ڈاؤن کے دوران دوسرے فیڈر سے بجلی فراہم کی جائیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1