جنرل ہسپتال کی لانچ کی گئی ویب سائٹ دیکھنے والوں کی تعداد 284905تک پہنچ گئی

جنرل ہسپتال کی لانچ کی گئی ویب سائٹ دیکھنے والوں کی تعداد 284905تک پہنچ گئی

لاہور( خبر نگار )جنرل ہسپتال کی ڈینگی کے بارے شہریوں میں احتیاطی تدابیر اور شعور اجاگر کرنے کیلئے لانچ کی گئی ویب سائٹ www.lgh.org.pk دیکھنے والوں کی تعداد 284905تک پہنچ گئی ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ فیس بک کے پیچ www.facebook.com/lghlahoreسے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس بارے میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود نے بتایا کہ مذکورہ ویب سائٹ شہریوں کیلئے بڑی مفید ثابت ہوئی ہے اور انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو ڈینگی وبا کے خطرے اور بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ جاری ہونے والی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی کو کنٹرول میں رکھنے کے سلسلے میں اس ویب سائٹ سے بھر پور استفادہ کیا ہے ۔ پروفیسرخالد محمود نے کہا کہ مذکورہ ویب سائٹ پر ڈینگی کے بارے میں آگہی اردو زبان میں دی گئی ہے تاکہ ہرطبقے کا فرد اس سے فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اس ویب سائٹ کی کامیابی دیکھتے ہوئے اب دوسری موسمی بیماریوں اور وباؤں کے بارے میں بھی ہسپتال کی ویب سائٹ پر سپیشل پیجز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو گھر بیٹھے ان بیماریوں کے حوالے سے طبی رہنمائی میسر آسکے۔پرنسپل نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جنگ میں جنرل ہسپتال پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کے سنگ بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے لواحقین کو ڈینگی کے بارے میں ہر قسم کی رہنمائی اور مدد فراہم کی جارہی ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے پچھلے سالوں کے دوران ڈینگی میں مبتلا ہو کر ہسپتال آنے والوں کا بھی مکمل ریکارڈ رکھا ہوا ہے اور ایسے مریضوں سے مسلسل رابطہ بھی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے تمام شعبہ ھائے زندگی کے افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی گلیوں محلوں میں صفائی کی اہمیت پر توجہ دیں اور اپنی اپنی حیثیت میں اس موذی مرض کے خلاف کردار ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1