نیب کرپٹ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرے، عمرکسانہ

نیب کرپٹ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرے، عمرکسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ نیب کرپٹ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرے تاکہ جلد ملک بھر سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔کرپشن کے ناسور کی وجہ سے ہم آج تک نہ تو ایک قوم بن سکے اور نہ ہی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنا سکے ہیں ۔کوئٹہ میں سیکرٹری خزانہ کی کرپشن کا میگا سکینڈ ل پکڑ کر نیب نے ثابت کر دیا ہے کہ اب کوئی بھی کرپشن کرنے والا نہیں بچ سکے گا اور سب کا احتساب ہوگا۔اتنی بڑی کرپشن کا سن کر سر شرم سے جھک گیا ہے کہ کس بے دردی سے قوم خزانے کو لوٹا جاتا ہے ۔ایک طرف ملک کو لوٹتے ہیں تو ساتھ ہی بیرون ممالک پیسہ ٹرانسفر کر لیا جاتا ہے ۔اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ کا کہنا تھا کہ نیب پنجاب میں بھی بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالے تاکہ عوام کو یقین ہو کہ سب کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔صوبہ پنجاب میں بھی کرپشن کی بے تحاشہ داستانیں ہیں جنکو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے ۔