پی ٹی آئی ملکی ترقی کا راستہ نہیں روکنا چاہتی، وسیم جٹ

پی ٹی آئی ملکی ترقی کا راستہ نہیں روکنا چاہتی، وسیم جٹ

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری وسیم جٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملکی ترقی کا نہیں نواز شریف کا راستہ روکنا چاہتی ہے عمران خان نے نواز شریف کے ساتھ اکٹھا احتساب کے لئے پیش کر کے (ن) لیگ کے درباریوں کے منہ بند کر دئیے ہیں لٹیرے حکمرانوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے نواز شریف اپنے سیاسی مخالفین کو دہشت گرد کہنے والے خود سب سے بڑے معاشی دہشت گرد ہے ، جو کہ اربوں روپے قوم کا لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ہیں نواز شریف کا جلسوں سے خطاب میں بو کلاہٹ قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے ،نواز شریف اور انکے درباری ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھائے جا رہے ہیں ،عمران خان نے نواز شریف کے ساتھ اکٹھا احتساب کے لئے پیش کر کے (ن) لیگ کے درباریوں کے منہ بند کر دئیے ہیں لٹیرے حکمرانوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ، بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ کے گھر سے کروڑوں روپوں کی برآمدگی نواز شریف اور اسکی حکومت پر سوالیہ نشان ہے کہ کس طرح نواز شریف کے دور حکومت میں ملک اور قوم کے وسائل کس بے دردی کے ساتھ لوٹے جا رہے ہیں پاکستانی قوم آنکھیں کھولیں اور ان کرپٹ اور بد دیانت ٹولے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1