عامر ضیاء شامی کی رسم قل،قاری محمد سعید نے دعاکرائی

عامر ضیاء شامی کی رسم قل،قاری محمد سعید نے دعاکرائی

لاہور(اپنے نمائندے سے)پی آئی ڈی سی کے سابق چیئرمین ضیاء الرحمن شامی کے فرزند اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے عامر ضیاء شامی کی رسم قل گزشتہ روز بعد از نماز عصر جامع مسجد القدس میں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر دعا مسجد کے خطیب و ممتاز عالم دین قاری محمد سعید نے کرائی۔رسم قل میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ ، مجیب الرحمن شامی،شہزادشامی،احسان اللہ وقاص،اشفاق رؤف، جاوید غنی ، رحمت علی رازی ، عمرمجیب شامی ، عثمان مجیب شامی ، فیصل مجیب شامی، قدرت اللہ چودھری،سید سہیل،ملک اصغر،شاہد گل ، عبدالستار ، مزمل سہروری، جمیل قیصر،تنویر ضیاء بٹ ،شاہین صدیقی، سہیل بٹ ، فیصل محمود ، ڈاکٹر فیاض خالد رانجھا، سجاد بھٹہ،رؤف طاہر، حاجی ارشد محمود، محمد فاروق، جاوید ڈار ، محمد اکرم، ناصرصدیقی ، اجمل جامی ،ایس ایم نوید، آغا سکندر خان ، غضنفر عباس چیمہ ، حفیظ اللہ نیازی،زکریا بٹ،منیر احمد خان ،سعید اظہر،احمدمحب، سہیل وڑائچ ، عامر ذوالفقار ، ممتاز طاہر، نوشاد علی ، منظور گیلانی ، محمد شیرچھینہ ، ڈاکٹر سعید الہٰی، وحید عالم خان ، سہیل ضیاء بٹ، جمیل اطہر، محمد آصف اور آغا حیدر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1