تھائی حکومت 11.4 ملین ٹن چاول فروخت کریگی

تھائی حکومت 11.4 ملین ٹن چاول فروخت کریگی

تھائی لینڈ کی حکومت نے چاول کے 11.4 ملین ٹن کے سرکاری ذخیرے کو بیچنے کا منصوبہ بنالیا۔نیشنل رائس مینجمنٹ بورڈ کے مطابق موجودہ فوجی حکومت نے 2014 ء میں برسراقتدار آنے کے بعد1.53 ارب ڈالر کے 5.05 ملین ٹن چاول نیلامی کے ذریعے فروخت کیے اور اب بھی باقی ماندہ 11.4 ملین ٹن سٹاک کو 2017ء کے اختتام تک فروخت کرنے کی خواہاں ہے۔ادھر وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کرے گی کہ آئندہ دو ماہ کے دوران چاول کے سٹاک کوبیچنے کی کوشش کرے گی۔

مزید : ایڈیشن 2