امریکا یورپ آزادانہ تجارتی مذاکرات معطل
فرانس نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کے درمیان وسیع تر آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے مذاکرات معطل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ امریکی حکومت کی زیادہ تجارتی رعایتوں کی خواہش ہے۔وزیر تجارت متھیاس فیکل کاکہناہے کہ بحر اوقیانوس کے آر پار آزادانہ تجارت کے اس معاہدے سے خطے کی 85 کروڑ سے زیادہ آبادی کو فائدہ ہوگا، انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر امریکا کی جانب سے زیادہ تجارتی رعایتوں پر اصرار جاری رہا تو اس پر مذاکرت معطل بھی ہوسکتے ہیں۔