وینزویلا ‘ قومی آئل ریفائنری کی پیداوار نصف ہوگئی

وینزویلا ‘ قومی آئل ریفائنری کی پیداوار نصف ہوگئی

وینزویلا کی قومی آئل کمپنی کی ریفائنری نے تیل کی یومیہ پیداوار نصف کردی۔یہ اقدام سپیئر پارٹس اور دیگر درپیش مسائل کے باعث کیا گیا۔ ریفائنری نے اپنی یومیہ پیداوار 6 لاکھ 45 ہزار بیرل سے کم کرکے 3 لاکھ 35 ہزار بیرل یومیہ کردی ہے جس پر ورکرز یونین کے رہنماؤں اور دیگر حلقوں نے شدید تنقید کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی پیداوار میں کمی کی وجہ پرزہ جات کی کمی اور مالی و دیگر مسائل ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2