کپاس کی 10نئی بی ٹی اور2نان بی ٹی اقسام منظور

کپاس کی 10نئی بی ٹی اور2نان بی ٹی اقسام منظور

پنجاب سیڈ کونسل کا 46واں اجلاس وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید کی صدارت میں زراعت ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کپاس کی 10نئی بی ٹی اور 2نان بی ٹی اقسام کی منظوری دی گئی ہے ۔ان منظورشدہ بی ٹی اقسام میں ایف ایچ لالہ زار، ایم این ایچ 988-، بی ایچ184-، وی ایچ 305-، اے جی سی ، 777،کیمب33-، بی ایس52-، آئی یو بی 13-، ایم ایم 58- ، لیڈر1-جبکہ نان بی ٹی اقسام میں سائیٹو124-اور نایاب 2008-شامل ہیں۔ کپاس کی 5دیگر بی ٹی اقسام کی منظوری کو نیشنل بائیو سیفٹی کمیشن کے اجازت نامہ سے مشروط کیا گیا ہے ۔

مزید : ایڈیشن 2