کراچی کے 5 لاکھ افراد بیرون ملک

کراچی کے 5 لاکھ افراد بیرون ملک

گزشتہ 36 سال کے دوران کراچی سے5 لاکھ 10ہزارافراد بیرون ملک روزگار کے لئے گئے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے اعدادو شمار کے مطابق 1981ء سے لیکر 2016ء کے دوران سب سے زیادہ پاکستانی کراچی سے بیرون ملک روزگار کے لئے گئے ہیں جن کی تعداد پانچ لاکھ دس ہزار نفوس ہے جبکہ کراچی کے بعد سیالکوٹ کا نمبر ہے جہاں سے اس عرصہ کے دوران تین لاکھ 76ہزار افراد بیرون ملک ملازمت کے لئے گئے ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2