ہالینڈ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کریگا

ہالینڈ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کریگا

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقدار احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کی دوطرفہ تجارت کا حجم 900 ملین ڈالر ہے ہالینڈ پاکستان میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے تعاون فراہم کرے گا۔ دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت کا حجم اپنی استعداد سے کم ہے اور دونوں ممالک زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیکر دوطرفہ تجارت کے حجم کو 900 ملین ڈالر سے کہیں زیادہ بڑھا سکتے ہیں۔ ہالینڈ زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے تعاون کا خواہشمند ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زرعی خودکفالت اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید : ایڈیشن 2