انسداد دہشتگردی کی عدالت میں آج اہم گواہی قلمبند ہو گی ،خرم نواز گنڈا پور

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں آج اہم گواہی قلمبند ہو گی ،خرم نواز گنڈا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر )عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج 12بجے دن انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے ایک اہم گواہی قلمبند ہو گی اور عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا ہو گا۔گواہی قلمبند کروانے کے بعد عوامی تحریک کے وکلاء اور گواہان میڈیا سے خصوصی بات چیت بھی کرینگے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 17جون 2018 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 2سال مکمل ہو جائینگے اور 17جون کو ہم یوم شہدا کے طور پر منائیں گے ،جس کے انتظامات شروع کر دئیے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنے والے ایک ایک قاتل کا چہرہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔جب تک ہمارے شہیدوں کے قاتل اپنے انجام کو نہیں پہنچتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ 17جون سے ہم انصاف کیلئے میدان میں نکل رہے ہیں اور 17جون کے بعد قاتل دندناتے ہوئے نہیں ملیں گے،انصاف کیسے لینا ہے اس کی حکمت عملی طے کر لی ہے،2سال میں ہمیں انصاف کے کسی ادارے نے انصاف نہیں دیا اب ہم مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔
خرم نواز گنڈا پور

مزید :

علاقائی -