ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور سہولیات کا فقدان ،ننھے مریض بھی اذیت سے دو چار

ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور سہولیات کا فقدان ،ننھے مریض بھی اذیت ...

لاہور(خبر نگار) حکومت پنجاب کے ہسپتالوں پر خصوصی توجہ کے دعوے دھرے رہ گئے۔ لاہور کے جناح ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی سے ننھے مریض اور ان کے والدین کس طرح اذیت سے دوچار ہیں۔ شعبہ صحت پنجاب کا بجٹ ایک سو 66 ارب اور ادویات کے لئے 10 ارب 80 کروڑ مختص کیے گئے۔ اعداد و شمار اپنی جگہ لیکن یہ ہے بانی پاکستان کے نام سے منسوب جناح ہسپتال جہاں بچہ وارڈ میں ادویات تک ناپید ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی سے شہری شدید پریشان ہیں ، بچہ وارڈ کا اے سی بھی خراب ہے۔ مریض اور ان کے اہل خانہ گرمی میں دوہری اذیت سے گذر رہے ہیں۔ ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض بچے۔ یہ صورتحال کسی المیے سے کم نہیں۔

ادویات کی عدم دستیابی

مزید : علاقائی