نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو شکست ہو گی،ساجد میر

نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو شکست ہو گی،ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا کہ جولوگ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف حکومت کے خلاف ماضی کی طرح پھر کوئی سازش کامیاب ہو جائے گی وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ جمہوریت اور ملکی ترقی کا پہیہ روکنے والے ناکام ہو نگے۔پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آر بدنیتی پر مبنی ہیں اورآئین وقانون سے بھی متصادم ہیں، اس لیے حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں نے انہیں مسترد کیا ہے۔وزیر اعظم پر کوئی دباؤ نہیں وہ ہمیں پر اعتماد نظر آئے۔گزشتہ روز وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد مرکزی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ہر دور اقتدار میں انکے خلاف سازشیں ہوتی رہیں۔ اب بھی سازشیں اور حملے جاری ہیں مگر اس بار سازشیوں کو شکست ہو گی۔ وزیر اعظم پانامہ لیکس پر وضاحت پارلیمنٹ میں نہیں دیں گے ان کے بچے کمیشن کے سامنے پیش ہو نگے۔پروفیسر ساجد میرنے کہا کہ احتساب پر سب متفق ہیں اور چیف جسٹس کی سربراہی پر بھی سب کا اتفاق ہے۔احتساب پسند اور ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ بلاتفریق ہو تا ہے۔ حکومتی ٹی او آر میں سب کے احتساب کی بات کی گئی مگر اپوزیشن صرف نوازشریف کا پہلے احتساب چاہتی ہے۔جبکہ نوازشریف نے راہ فرارکی بجائے اپنے خاندان سمیت خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کی بجائے احتساب کمیشن میں وضاحت کریں گیا۔

مزید :

علاقائی -