کرپٹ مافیا کو بھاگنے نہیں دیں گے :قوم نے رائیونڈ کا رخ کر لیا تو کوئی نہیں بچے گا :ثروت اعجاز قادری
لاہور( نمائندہ خصوصی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ حکمرنوں نے اپنا تخت بچانے کیلئے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیاہے،قوم نے رائیونڈکارخ کرلیاتو پھرکوئی نہیں بچے گا، سیاست دولت بنانے کا کھیل نہیں عوام کی خدمت کانام ہے،پاکستانی قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،ایک خوشحال اورروشن پاکستان ضرور قوم کامقدربنے گا،اس کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کی طرح کرپشن کیخلاف مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں اورکرپشن اوربدعنوانی کی سزاموت مقررکی جائے،ملک میں جمہوریت کا تسلسل قائم رکھنے کیلئے احتساب کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا، ملک کے عوام کرپٹ مافیا کواب بھاگنے نہیں دیں گے ۔انھیں عوام کی میں عدالت میں جواب دیناہی ہوگا،کرپشن کے بت پاش پاش کرنے کا وقت آگیا ہے،جو ارکان پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل62اور63پرپورانہیں اترتے ان کو اب فارغ ہونا چاہئے،وہ پنجاب اسمبلی کے باہرسنی تحریک کی روشن پاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ پانامہ لیکس پرحکومت اور اپوزیشن نے قوم کو ماموں بنا رکھا ہے،ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر حکومت اور اپوزیشن نورا کشتی میں لگی ہوئی ہیں، صرف مالی کرپشن کا احتساب ہی کافی نہیں ، انتخابی کرپشن اور اخلاقی کرپشن کے مجرموں کابھی احتساب ہوناچاہیے،پانامہ لیکس پر محض بیان بازی سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس نہیں لائی جا سکتی ،انقلاب پا کستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے قوم کو بیدار ہوجائے،2فیصداستحصالی ٹولہ 98فیصد غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔انہوں نے تھر پارکر میں بچوں کی ہلاکت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اسکی تمام ذمہ داری مرکزی اورسندھ کی صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے،تھر پار کر کے عوام کو جینے کا حق نہیں مل سکتا تو ایسے وزیر اعظم کو گھر جانا چاہئے،تین بار منتخب ہونیوالے وزیر اعظم اگر ملکی عوام کو ایک ایسا ہسپتال نہیں دے سکتا کہ جس میں انکا خود اپنا علاج ہوسکے ۔ قومی ایکشن پلان ناکام ہواتوکچھ بھی نہیں رہے گا،آخری دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کے منطقی انجام تک ضرب عضب آپریشن کو جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔ثروت اعجازقادری نے کرپشن اوردہشت گردی کے خلاف ملک گیرتحریک کاعلان کرتے ہوئے 13مئی کو حیدرآباد، 26مئی کو راولپنڈی،27مئی کوٹیکسلا، 15مئی کو نشترپارک کراچی میں بڑے جلسے منعقدکریں گے، ثروت اعجازقادری نے کہاکہ حکمران طبقہ اسلام اور قانون کے ساتھ مذاق کرتا ہے،انھوں نے گستاخ رسولؐ کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دی اور لاہور میں دن دیہاڑے دو افراد کو قتل کرنے والے امریکی بلیک واٹر کے رکن ریمنڈ ڈیوس کو عزت کے ساتھ رہا کرکے واپس بھجوادیا۔ ممتاز قادری شہیدکی پھانسی کے خلاف مسجد نبوی میں گونوازگوکے نعرے لگے ہیں اب ان کوکوئی نہیں بچا سکتا، الیکشن وقت پرہوئے یاپہلیپاکستان سُنّی تحریک ملک بھر سے بھرپورحصہ لے گی،غازی ممتاز قادری کی پھانسی کا بدلہ الیکشن میں لیں گے۔کو ئی سچا عاشق رسول ممتازقادری کے مخالفین کو ووٹ نہیں دے گااس موقع پرمرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی، پیرسیدوسیم الحسن شاہ،مفتی لیاقت علی رضوی، ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، مفتی محمدعمران حنفی، پیرشفیق کیلانی، خواجہ محمدعباس، صاحبزادہ محمدعلی نقشبندی،مولانامجاہدعبدالرسول خان، محمدطاہرڈوگر،معلامہ ذکاء اللہ رضوی، علامہ نعیم عارف نوری، محمدبشارت عباسی،علامہ ریاض الرحمن، حاجی محمدطارق قادری، مرزامحمدارشد ودیگرعلماء مومشائخ اورقائدین نے خطاب کیا۔