ضلع آواران سے4مغوی لیویز اہلکاررہا،اغواکار چھوڑکرفرار

ضلع آواران سے4مغوی لیویز اہلکاررہا،اغواکار چھوڑکرفرار

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے ضلع آواران سے اغواء کئے گئے لیویز اہلکاروں کو رہا کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل گشکور کے علاقے سے اغواء کئے گئے 4لیویز اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد لیویز اہلکاروں کو آواران کے نواحی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تاہم چاروں اہلکاروں کی حالت بالکل نارمل ہے اور ان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ رہا ہونے والے لیویز اہلکاروں میں حوالدار شیر محمد، دفعہ دار عبدالمالک، سپاہی سعید اور اللہ بخش شامل ہیں تاہم اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے اور بہت جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات نامعلوم اغواء کاروں نے بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل گشکور کے علاقے بزدار میں لیویز اہلکار وں کو اس وقت اغواء کیاگیا تھا جب وہ موبائل وین میں گشت پر جا رہے تھے۔ موبائل وین میں اسلحہ اور وائرلیس سیٹ بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی